• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm

نئے چیئرمین ایف بی آر کی تلاش جاری

شائع August 6, 2024
— فائل فوٹو: ایف بی آر ویب سائٹ
— فائل فوٹو: ایف بی آر ویب سائٹ

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نئے سربراہ کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں کیونکہ موجودہ سربراہ 15 اگست کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نئے سربراہ کی تلاش پر مجبور ہو گئی ہے کیونکہ ایف بی آر کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے سے 6 ماہ پہلے ہی ریٹائر ہورہے ہیں۔

انٹرنل ریونیو سروس اور کسٹمز کے دیانتدار افسران کی فہرست انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ موجودہ ایف بی آر چیئرمین کے ان پٹ سے تیار کی گئی ہے۔

حکومت زبیر ٹوانہ کے جانشین کو تلاش کرنے کے لیے جلدی کر رہی ہے کیونکہ ایف بی آر کے سینئر حکام کا خیال ہے کہ تقرری میں کسی قسم کی تاخیر سے ٹیکس باڈی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو جائے گی جسے پہلے ہی مالی سال 24 کے مقابلے میں 41 فیصد مزید ریونیو یعنی 129 کھرب روپے جمع کرنے کے مشکل کام کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت مالی سال 2025 میں محصولات کی وصولی کے لیے ایک مضبوط ٹیم بنانے کے لیے سرفہرست موجود اہلکاروں پر غور کرے گی اور ان کے قائدانہ معیار سمیت کئی دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھے گی۔

حکومت نے نئے چیئرمین کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے معیشت کو دستاویزی کرنے کے لیے ایک ٹیم بنانے کا واضح معیار بھی مقرر کیا ہے۔

اگر حکومت وقت پر ایف بی آر کے نئے سربراہ کو تلاش کرنے میں ناکام رہتی ہے، تو وہ تقرری تک کسی اعلیٰ عہدیدار کو ذمہ داری سونپ سکتی ہے۔

یہ بھی امکان ہے کہ زبیر ٹوانہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست مسترد کر دی جائے اور انہیں کام جاری رکھنے کے لیے کہا جائے۔

گریڈ 21 کے افسر زبیر ٹوانہ اس وقت پروموشن کے منتظر ہیں، جو کہ تعطل کا شکار ہے کیونکہ حکومت نے گزشتہ ایک سال میں افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے والی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا۔

اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں غیرمعمولی تاخیر کی وجہ سے ترقی ہانے کی لائن میں موجود کئی بیوروکریٹس اپنے موجودہ عہدوں پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) سے تین اور کسٹمز گروپ (سی جی) کے دو افسران اس عہدے کے لیے زیر غور ہیں۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے ایک اہلکار کو ایف بی آر کا سربراہ مقرر کرنے کی تجویز بھی ہے۔

ان لینڈ ریونیو سروس، کسٹمز گروپ اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس بیوروکریٹک نظام کے تین کیڈر ہیں۔

تاہم، پی اے ایس اہلکار کی تقرری دیگر دو کیڈرز کے ساتھ اچھی نہیں ہوگی کیونکہ ایف بی آر حکام پہلے بھی اسی طرح کی تقرریوں پر سخت ردعمل کا اظہار کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024