• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

اسٹاک ایکسیچنج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 533 پوائنٹس کا اضافہ

شائع August 7, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا،اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 533 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 51 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 533 پوائنٹس یا 0.69 فیصد اضافے کے بعد 77 ہزار 724 پر پہنچ گیا۔

تاہم یہ رجحان جاری نہ رک سکا اور کاوبار کے اختتام پر انڈیکس 76 پوائنٹس یا 0.1 فیصد تنزلی کے بعد 77 ہزا ر114 پر آگیا، جو گزشتہ روز 77 ہزار 191 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1141 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 77 ہزار 84 پر آگیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں مندی کو ’عالمی منڈیوں کے مطابق‘ قرار دیا تھا، اور مزید کہا تھا کہ پی ایس ایکس میں فروخت کم شدت کے ساتھ دیکھی گئی۔

اس سے قبل 31 جولائی کو بھی انڈیکس میں 741 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی جبکہ 29 جولائی کو انڈیکس 798 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 827 پر پہنچ گیا تھا۔

19 جولائی کو آخری کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جب ایک موقع پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1900 پوائنٹس سے زائد کم ہوا تھا، تاہم انڈیکس 1721 پوائنٹس کی تنزلی سے 80 ہزار 117 پر بند ہوا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے بتایا تھا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی بے یقینی کے سبب مارکیٹ میں کمی ہوئی۔

13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور 15 جولائی کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

3 جولائی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 680 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے قبل 12 جون کو بجٹ پیش کیے جانے کے بعد 14 جون کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 877 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024