• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

جولائی میں ترسیلات زر میں 48 فیصد اضافہ

شائع August 10, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر جولائی میں 48 فیصد بڑھ کر 2 ارب 99 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ جولائی 2024 میں ترسیلات زر 2 ارب 99 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ برس جولائی میں 2 ارب 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔

ماہرین نے بتایا کہ سیاسی اور معاشی بے یقینی کے دوران ترسیلات زر میں اضافہ مثبت علامت ہے۔

تاہم سالانہ بنیادوں پر رقم کی آمد میں اضافے کے باوجود ماہ بہ ماہ ترسیلات زر میں کمی ہوئی، مرکزی بینک نے رپورٹ کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جون کے 3 ارب 15 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں جولائی میں 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر یا 5 فیصد کم رقم بھیجی۔

مالی سال 2024 کے دوران پاکستان کو 30 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو مالی سال 2023 کے 27.33 ارب ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہیں۔

تاہم کرنسی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ برآمدات میں کمی کی وجہ سے اس سال ترسیلات زر اہم ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024