• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

قومی بچت اسکیمز پر شرح منافع میں کمی، مختلف اسکیمز کے نئے ریٹس جاری

شائع August 12, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

سینٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کی جانب سے قومی بچت اسکیمز پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی بچت مرکز نے تین مختلف اسکیمز پر نئی شرح کے ریٹس جاری کردیے، سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کم کرکے 19 فیصد مقرر کردیا گیا۔

اس کے علاوہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح 1.34 فیصد کم کرکے 17.90 فیصد کرنے کا اعلان کیاگیا۔

سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کمی سے 19 فیصد مقرر کردی گئی جب کہ قومی بچت کی دیگر تمام اسکیموں پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں حکومت پاکستان نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کرتے ہوئے ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 14.46 سےکم کرکے 14.34 فیصد کردیا تھا، اس کے علاوہ پینشنرز، بہبود، شہدا سرٹیفکیٹ کامنافع 16.32 سے کم ہوکر 16.08 فیصد ہوگیا تھا، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 16.08 سے کم کرکے 15.12 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 18.17 سے کم کرکے 16.53 فیصد کردیا گیا، سیونگز سرٹیفکیٹ کا منافع 20.57 فیصد پر برقرار ہے، 5سالہ سروا اسلامک ٹرم سرٹیفکیٹ کا منافع 15.72 فیصد سے کم کرکے 15.66 فیصد کردیا گیا جبکہ 3سالہ سروا اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 18.23 فیصد سے کم کرکے 18.00 فیصد کردیا گیا۔

ایک سالہ سروا اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 21.80 فیصد سے کم کرکے 21.37 فیصد کردیا گیا تھا جبکہ سروا سیونگ اکاؤنٹ کا منافع 20.50 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024