• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بلوچستان: ضلع آواران میں بھارتی فنڈنگ سے قائم دہشتگرد گروہ بی ایل ایف کا اہم سرغنہ ہلاک

شائع August 13, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

بھارتی فنڈنگ سے قائم دہشتگرد گروہ بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا اہم سرغنہ شمبین بلوچستان کے ضلع آواران میں مارا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شمبین عرف شہک کو بی ایل ایف کے اپنے ہی ساتھی نے ہلاک کیا ہے، شمبین عرف شہک بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا جو کئی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

شمبین شہک فورسز پر حملوں اور ہتھیار ڈالنے والوں کے قتل میں بھی اداروں کو مطلوب تھا۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کو ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔

پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں حملے کی شدید مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ خودمختاری کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

بعد ازاں 18 جنوری کو پاکستان آرمی نے کہا تھا کہ ایران میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے دہشت گردوں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان نے ایران میں موجود دہشت گردوں کےٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آپریشن کو مرگ برسرمچار کانام دیا گیا۔

ترجمان پاک نے کہا کہ کارروائی میں بلوچستان لبریشن آرمی، لبریشن فرنٹ نامی دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا، یہ آپریشن انٹیلیجنس بنیاد پر کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024