• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شروع سے ہی شادی کرنا چاہتی تھی، اب ایک ہی بار شادی کروں گی، ریشم

شائع August 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شروع سے ہی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن شاید ان کی قسمت اور نصیبوں میں شادی نہیں لکھی ہوئی تھی، کچھ لوگ انہیں سمجھ نہیں آئے، کچھ لوگ انہیں چھوڑ گئے۔

حال ہی میں ریشم نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

ان کی جانب سے پوڈکاسٹ میں اپنی شادی سے متعلق کی گئی بات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ شادی سے متعلق رسک نہیں لینا چاہتیں اور ایک ہی بار شادی کریں گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ تو انہوں نے سوال پر سر پکڑ لیا اور بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شروع سے ہی شادی کرنا چاہتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں خود سمجھ نہیں آیا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا، کچھ لوگ تو انہیں سمجھ ہی نہیں آئے۔

ریشم کے مطابق آج کل جس طرح شادیاں چل رہی ہیں اور ٹوٹ رہی ہیں، وہ ایسے نہیں کرنا چاہتیں، وہ ایک ہی شادی کرنا چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ اداکاراؤں کی شادیاں نہیں چلتیں، اس لیے وہ اس طرح کی شادی نہیں کرنا چاہتیں، وہ ایک ہی بار شادی کریں گی۔

اداکارہ کے مطابق وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی شادی ناکام ہو، وہ ٹوٹ جائے اور لوگ ان کا مذاق اڑائیں، وہ ساتھ نبھانےکے لیے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

ریشم نے مزید کہا کہ شادی ہونا یا کرنا بخت اور نصیب کی بات بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ ایک بادشاہ بھی اپنی بیٹی کو ہیرے، محل اور جواہرات دے سکتا ہے لیکن اسے اس کا نصیب نہیں دے سکتا۔

اگرچہ اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک ہی بار شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک شادی کریں گی اور کیا وہ اس وقت کسی سے تعلقات میں ہیں؟

اداکارہ نے 2019 کے اختتام پر کہا تھا کہ وہ ہر حال میں 2020 میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی جب کہ اس سے قبل بھی وہ مختلف مواقع پر شادی پر بات کر چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024