• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

پی ٹی آئی نے علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا

شائع August 15, 2024
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نئے پارلیمانی لیڈر امتیاز وڑائچ— فوٹو: فیس بک
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نئے پارلیمانی لیڈر امتیاز وڑائچ— فوٹو: فیس بک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رکن صوبائی اسمبلی علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا۔

اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز وڑائچ نے کہا کہ پارٹی قیادت کا اعتماد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حافظ فرحت نے ضمانت خارج ہونے پر پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

7 اگست کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فرحت عباس ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔

عدالت نے ممبر قومی اسمبلی حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی، فرار ہونے کے بعد حافظ فرحت عباس اپنی گاڑی میں بیٹھ کر عدالت سے چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا، اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025