• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

سیکیورٹی فورسز کی ضلع کرم میں کارروائی، 7 خوارج ہلاک، پانچ زخمی

شائع August 15, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں سات خوارج ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران خوارج کا ٹھکانہ تباہ کر کے وہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ملک بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی رپورٹ کے مطابق موجودہ سال کی پہلی ششماہی میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کا خطرناک رجحان جاری رہا جس میں ملک بھر میں 389 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اِن 432 اموات میں عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی 281 شہادتیں شامل ہیں۔

ایک دن قبل جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں 4 فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکار شہید جبکہ 27 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

10 اگست کو ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان شہید ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025