پہلی محبت ٹیسٹ اینڈ ٹرائل ہوتی ہے، آمنہ الیاس
ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ پہلی محبت ہر انسان کے لیے ٹیسٹ اینڈ ٹرائل کی طرح ہی ہوتی ہے۔
آمنہ الیاس اور عفان وحید نے حال ہی میں فوچیا میگزین کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم ”مستانی“ پر بھی بات کی۔
پروگرام کے دوران دونوں نے پہلی محبت سمیت بار بار محبت ہونے کے معاملے پر بھی بات کی اور آمنہ الیاس کی جانب سے پہلی محبت کو ٹیسٹ اینڈ ٹرائل قرار دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پروگرام کے دوران جب میزبان نے سوال کیا کہ پہلی محبت انسان سے بھول جاتی ہے اور کیا محبت بار بار بھی ہوتی ہے؟ اس پر عفان وحید نے مختصر جواب دیا کہ بھولتی ہے یا نہیں لیکن بار بار ضرور ہوتی ہے۔
عفان وحید کی جانب سے بار بار محبت ہوجانے کی بات کہنے پر آمنہ الیاس نے پرجوش ہوکر اداکار سے تالی ملائی جب کہ میزبان بھی ہنس پڑیں۔
عفان وحید کا کہنا تھا کہ محبت پر بات کرنے کا موضوع ان کے دل کے بہت قریب ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ جو لوگ پہلی محبت کے چلے جانے کے دکھ میں بیٹھے ہیں، وہ بھلے بیٹھے رہیں لیکن انہیں نئی چیزیں بھی تلاش کرنی چاہیے، دوسرا بھی موقع لینا چاہیے۔
اداکار کی بات کے دوران آمنہ الیاس نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سمجھیں کہ پہلی محبت ٹیسٹ اینڈ ٹرائل ہوتی ہے، جس پر میزبان اور اداکار ہنس پڑے۔
آمنہ الیاس نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پہلی محبت اور پہلی شادی ٹیسٹ اینڈ ٹرائل ہی ہوتی ہے، جس پر عفان وحید نے کہا کہ پہلی تھپڑ بھی ٹرائل ہوتی ہے۔
بعد ازاں آمنہ الیاس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی محبت کو ٹرائل کہنے کی بات مذاق میں کر رہی ہیں۔