• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

ایم پاکس کی روک تھام کیلئے ایئرپورٹس پر اسکریننگ شروع کردی، صوبائی وزیر صحت

شائع August 24, 2024
— فوٹو/ ڈان نیوز
— فوٹو/ ڈان نیوز

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ایم پاکس (منکی پاکس) روکنے کے لیے ایئرپورٹس پر اسکریننگ شروع کردی ہے اور ہسپتالوں میں بھی تمام اقدامات مکمل ہیں۔

لاہور میں ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں بھی اقدامات مکمل ہیں اور پنجاب میں ہم نے مریضوں کے لیے 9 سینٹرز قائم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا جیسی صورتحال موجود نہیں ہے لیکن ہمارے لیے ہر فرد کی زندگی اہم ہے اور ہم ہر زندگی بچانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے منکی پاکس کے روک تھام کے حوالے سے ہم نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور ڈی جی سول ایوی ایشن سے بھی رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو ڈبلیو ایچ او کی جانب سے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیے جانے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس سے بچاؤ اور تحفظ کے سخت انتظامات شروع کرلیے گئےہیں۔

فبل ازیں منکی پاکس کلیڈ 2 بی کی ایک مختلف شکل 2022 میں عالمی سطح پر پھیلی تھی جہاں یہ بیماری زیادہ تر مردوں کے مابین جسمانی تعلق سے پھیلتی ہے جس کے سبب عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا تھا تاہم 10ماہ بعد ایمرجنسی ختم کردی گئی تھی۔

منکی پاکس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری قریبی تعلقات سے پھیلتی ہے، یہ کورونا کی طرح تیزی سے پھیلنے والی وبا نہیں۔

منکی پاکس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہیں، جس وجہ سے ماہرین سماجی دوری کو یقینی بنانے کی ہدایات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ عام طور پر منکی پاکس غیر محفوظ جنسی تعلقات سے پھیلتا ہے اور عام طور پر اس بیماری کا شکار وہ لوگ بنتے ہیں، جو ہم جنس پرستی کی جانب راغب ہوں، تاہم تمام کیسز میں ایسا نہیں ہوتا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024