• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

بلوچستان میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران متعدد بم دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

شائع August 25, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران متعدد دھماکے ہوئے جس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ریلوے ٹریکس کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان میں سریاب کے علاقے کیچی بیگ کی حدود میں دیوار کے ساتھ دھماکا ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اس کے علاوہ ضلع سبی میں نشتر روڈ کے ترین چوک پر دستی بم کا دھماکا ہوا جس میں نامعلوم شخص ترین چوک پر چیکنک کرنے والے اہلکاروں پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم پولیس اہلکاروں کے قریب گر کر پھٹ گیا لیکن اس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر چیکنگ شروع کردی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سبی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

اسی طرح تربت میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جبکہ دھماکوں کے ساتھ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکوں کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

ان تین شہروں کے علاوہ گوادر میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے جیوانی میں پولیس تھانے پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سینٹر تھانے پر کیا گیا جس میں پولیس تھانے کے ساتھ کھڑی 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ مستونگ میں بائی پاس کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے ساتھ دھماکا ہوا جہاں نامعلوم افراد نے ٹریک کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024