• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm

کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، ایک اہلکار شہید

شائع August 29, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

آپریشن کے دوران پولیس کانسٹیبل لاشاری نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، شہید اہلکار کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس اور رینجرز کی جوابی فائرنگ میں ایک انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

ہلاک ڈاکو مالگزار بھلکانی ڈاکو کا بھائی ہے جو متعدد ایف آئی آرز میں نامزد ہے اور اس کے سر پر سندھ حکومت نے رقم بھی مقرر کی تھی۔

سندھ رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئےمزید چھ مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

پولیس اور رینجرز نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024