• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

بھارت: باغیوں کا فورسز پر بارودی مواد پھینکنے کیلئے ڈرونز کا استعمال

شائع September 3, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے دھماکا خیز مواد سیکیورٹی فورسز پر پھینک دیا جبکہ پولیس نے اسے شمال مشرقی علاقے میں تناؤ میں نمایاں اضافہ قرار دیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو باغیوں کے حملے میں ایک 31 سالہ خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہو گئے تھے، حملہ آوروں نے راکٹ سے چلنے والے دستی بم گرانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا۔

یاد رہے کہ منی پور میں مئی 2023 میں ہندو میتی اکثریت اور بنیادی طور پر عیسائی کوکی برادری کے درمیان لڑائی شروع ہوئی تھی، یہ ایک نسلی تنازع ہے جس کے بعد سے کم از کم 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، حریف ملیشیا نے ریاست کے ان حصوں میں ناکہ بندی کر رکھی ہے جن کی سرحدیں جنگ زدہ میانمار سے ملتی ہیں۔

دونوں گروہوں کے درمیان دیرینہ تناؤ زمین اور سرکاری ملازمتوں کے لیے مسابقت کے گرد گھومتا ہے جبکہ انسانی حقوق کے کارکنان مقامی رہنماؤں پر سیاسی فائدے کے لیے نسلی تقسیم کو بڑھاوا دینے کا الزام لگاتے ہیں۔

منی پور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون بم عام طور پر جنگ میں استعمال ہوتے ہیں لیکن سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر دھماکا خیز مواد پھینکنے کے لیے ڈرون کا یہ حالیہ استعمال تنازع کے بڑھنے کی نشاندہی کرتا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریاستی دارالحکومت امپھال کے باہر حملہ مبینہ کوکی باغیوں نے کیا تھا، زخمی ہونے والوں میں ہلاک خاتون کی ایک 8 سالہ بچی سمیت 3 شہری اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

پولیس نے کہا کہ ممکنہ طور پر تکنیکی مہارت اور مدد کے ساتھ اعلیٰ تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کی شمولیت کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024