• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

بارسلونا کے سابق اسٹار کھلاڑی لوئس سواریز کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع September 3, 2024

یوروگوئے کے اسٹار فٹبالر لوئس سواریز نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

37 سالہ اسٹرائیکر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ ہفتے کو پیراگوئے کے خلاف کھیلا جانے والا کوالیفائنگ میچ ان کے بین الاقوامی کریئر کا آخری میچ ہوگا۔

لیورپول اور بارسلونا کے سابق اسٹرائیکر لوئس سواریز اپنے ملک یوروگوئے کی قومی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے اپنے ملک کے ساتھ 143 میچز کھیلے جن میں انہوں نے 69 گولز اسکور کیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بارسلونا کے سابق اسٹار آبدیدہ ہوگئے، کہا کہ ’میں اس حوالے سے بہت طویل عرصے سے سوچ رہا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ریٹائرمنٹ لینے کا اچھا وقت ہے۔

—تصویر: ایکس
—تصویر: ایکس

’جب میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنا آخری میچ کھیلوں گا تو میں پُرسکون ہونا چاہتا ہوں، میں آخری میچ کھیلنے کے لیے اتنا ہی پرجوش ہوں گا جتنا میں 2007ء میں یوروگوئے کے لیے پہلا میچ کھیلتے ہوئے تھا‘۔

لوئس سواریز یوروگوئے کے لیے 9 بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں جن میں دو مواقع پر انہوں نے بڑے تنازعات کو جنم دیا۔

2010ء کے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں لوئس سواریز نے گھانا کو سیمی فائنل میں جانے سے روکنے کے لیے اضافی وقت کے آخری منٹ میں ہیڈ بال کے ذریعے گول لائن پر بال کو روکا تھا جس پر انہیں ریڈ کارڈ دے کر باہر بھیج دیا گیا تھا، تاہم یوروگوئے یہ میچ جیت گئی تھی جس پر گھانا میں اب بھی لوئس سواریز کو شدید ناپسند کیا جاتا ہے اور اس کا نظارہ ہم نے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے گھانا با مقابلہ یوروگوئے میں دیکھا کہ جہاں گھانا کے کھلاڑیوں نے سواریز سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔

سواریز نے گول لائن پر ہیڈ بال کیا تھا—تصویر: فیس بُک
سواریز نے گول لائن پر ہیڈ بال کیا تھا—تصویر: فیس بُک

دوسرا بڑا تنازع 2014ء فیفا ورلڈ کپ میں یوروگوئے اور اٹلی کی میچ میں سامنے آیا تھا جب انہوں نے اطالوی ڈیفینڈر چیلینی کو کندھے پر کاٹ لیا تھا جس پر انہیں فیفا نے فوری طور پر ورلڈ کپ سے باہر کردیا تھا۔

2014ء فیفا ورلڈ کپ میں حریف کھلاڑی کو کانٹنے پر لوئس سواریز ورلڈ کپ سے باہر ہوئے—تصویر: ایکس
2014ء فیفا ورلڈ کپ میں حریف کھلاڑی کو کانٹنے پر لوئس سواریز ورلڈ کپ سے باہر ہوئے—تصویر: ایکس

لوئس سواریز اس وقت امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ منسلک ہیں جہاں وہ اپنے بارسلونا کے ساتھی اور فٹبالر لیونل میسی کے ساتھ فارورڈ کھیلتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024