• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

گوادر پورٹ سے ٹرانس شپمنٹ کے آغاز کے منصوبے پر غور شروع

شائع September 7, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

حکومت نے گوادر پورٹ سے ٹرانس شپمنٹ کے آغاز کے منصوبے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ گوادر میں گہرائی کی بدولت بڑے جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوسکتے ہیں اور بڑے جہاز سے سامان آف لوڈ ہونے کے بعد چھوٹے ویسل ریجن کے دوسرے پورٹ سامان لے جاسکتے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ دبئی کا 55 فیصد ریونیو ٹرانس شپمنٹ کی بدولت جنریٹ ہوتا ہے، گوادر پورٹ اور اس پر تین برتھیں تیار حالت میں ہیں جبکہ چھوٹے جہاز ابھی بھی کارگو کا کام کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر سے باہر سڑکوں کی سیکیورٹی صورتحال ٹرانس شپمنٹ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں تاہم یہ عمل شروع ہونے سے وسط ایشیائی ریاستوں تک تجارت ہو سکے گی۔

اس سلسلے میں بتایا گیا کہ بڑے جہاز سامان گوادر تک براہ راست لا سکتے ہیں اور وہاں سے سامان دوسرے ملکوں تک باآسانی لے جایا جا سکتا ہے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کے تحت بلوچستان کی سڑکوں کی سیکیورٹی صورت حال بہتر بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025