• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کیلئے جامع پالیسی کا اعلان کردیا

شائع September 7, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے لیے جامع پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت آئندہ 3 ماہ کے دوران 30 سموگ فری ای بسیں لاہور میں چلائی جائیں گی۔

ڈان نیوز کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے تدارک کے لیے گذشتہ 6 ماہ سے تیاریاں جاری تھیں اور اب اس پر عمل درآمد کروانے کے لیے سخت ایکشن شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی تعمیرات حکومتی ایس او پیز کے تحت ہوں گے، فصلوں کی باقیات جلانے اور اینٹوں کے بھٹوں کو زک زیک ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے، کارخانوں اور فیکٹریوں کی مانیٹرنگ کے لیے کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف کروایا جا چکا ہے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے 30 نئی ای بسیں منگوائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار اسموگ کا دائرہ کار لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے ،جس کو روکنے کے لیے شہریوں کو ساتھ دینا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک کی سیاسی آلودگی کو ٹھیک کرنا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے جو سیاسی جماعتیں دہشت گردی کرتی ہیں اور قوانین ہاتھ میں لے کر آئین کو پامال کرتی ہیں تو ان کو اپنا اعمال ٹھیک کرنا ہوگا یہ اعتراض کسی دوسرے پر نہیں ڈالا جا سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025