• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کیلئے 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل

شائع September 7, 2024
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 9 ہزار 500 ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے — فائل فوٹو
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 9 ہزار 500 ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے — فائل فوٹو

سیکریٹری زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے لیے اب تک 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ کسان کارڈ گندم کے زرعی مداخل کی خریداری میں استعمال ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں منعقدہ اجلاس میں سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے وزیر اعلیٰ پنجاب کسان پیکج کے تحت مختلف منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحصیل کی سطح پر 134 وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ فراہمی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں، کسان کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 9 ہزار 500 ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے، اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ درخواستوں کی وصولی جلد شروع کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسموگ کنٹرول پروگرام کے تحت ایک ہزار سپر سیڈرز تیاری کے مراحل میں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025