• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شگفتہ اعجاز کے شوہر کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

شائع September 13, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

اداکار ہ نے انسٹاگرام پر شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’انا للہ وانا الیہ راجعون! میرے شوہر یحیٰی صدیقی انتقال کرگئے ہیں، ان کی مغفرت کے لیے سورہ فاتحہ پڑھیں۔

شگفتہ اعجاز کے شوہر گزشتہ پانچ سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

تاہم گزشتہ روز شوہر کے انتقال پر اداکارہ نے مداحوں اور چاہنے والوں سے یہ افسوسناک خبر شیئر کی، اس موقع پر معروف اداکاروں سمیت شخصیات نے بھی تعزیت اور اظہار افسوس کیا۔

اداکار منیب بٹ نے اداکارہ کی پوسٹ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا ’یحیٰی صاحب بہترین انسان تھے، اداکار نے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

معروف نیوز کاسٹر اور صحافی رابعہ انعم نے اداکارہ کے غم میں شریک ہوتے ہوئے کہا کہ’ آپ کے شوہر کے انتقال پر افسوس ہوا، اللہ آپ سب کو اس مشکل وقت سے نبر آزما ہونے کے لیے صبر دے’۔

جبکہ ڈراما ’بے بی باجی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’انا للہ وانا الیہ راجعون‘۔

اداکار و گلوکار جنید خان نے اداکارہ کے شوہر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ’انا للہ وانا الیہ راجعون‘ لکھا۔

فلموں اور ڈاموں میں جلوہ گر ہونے والے معروف اداکار یحیٰی حسین بھی شگفتہ اعجاز کے شوہر کے انتقال پر افسردہ دکھائی دیے، پوسٹ پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ’اللہ آپ کو صبر عطا فرمائے‘۔

مارننگ شو میزبان، اداکارہ اور ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بھی اداکارہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا ’انا للہ وانا الیہ راجعون‘ جبکہ ساتھ ہی لکھا کہ اللہ انہیں جنت میں جگہ عطا کرے’۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی پوسٹ پر ردعمل دیا اور لکھا آپ کے شوہر کے انتقال پر افسوس ہوا، اللہ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔

اداکار و گلوکار اور میزبان محسن عباس حیدر نے بھی شگفتہ اعجاز کے شوہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

اداکارہ حبا بخاری، غنا علی نے بھی ’انا للہ وانا الیہ راجعون‘ لکھتے ہوئے اظہار افسوس کیا۔

واضح رہے کہ 13 اگست کو اداکارہ شگفتہ اعجاز نے شوہر کی ہسپتال سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کے شریک حیات انتہائی علیل ہیں۔

ولاگ میں شگفتہ اعجاز نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر یحیٰی کی طبیعت کچھ دن قبل بہت خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا، کینسر کے علاج اور زائد العمری کی وجہ سے ان کے شوہر میں متعدد طبی پیچیدگیاں ہوئیں، جن کا ترتیب وار علاج کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ زیر علاج ہیں مگر اب ان میں کچھ زیادہ پیچیدگیاں ہو چکی ہیں، کچھ دن سے ان کی دل کی دھڑکن بھی بڑھی ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024