• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

قوم اور امت مسلمہ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں، صدر اور وزیراعظم کا پیغام

شائع September 17, 2024

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قوم اور امت مسلمہ پر زور دیا ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کریں، جو موجودہ مسائل پر قابو پانے کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔

سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہو ں نے 12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد دی ۔

صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ قیامت تک پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انسانیت کے لیے محبت اور شفقت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیغمبر پاک صلی اللہ علی وآلہ وسلم کی حیات طیبہ، اعلیٰ کردار اور مثالی طرز عمل پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ اس دن ہمیں مظلوم فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے جنہیں ظلم و جبر کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025