• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما غلام محی الدین دیوان مبینہ طور پر اغوا

شائع September 17, 2024
انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر کو پولیس نے اغوا کیا ہے — فائل فوٹو: ایکسپریس
انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر کو پولیس نے اغوا کیا ہے — فائل فوٹو: ایکسپریس

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما غلام محی الدین دیوان کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صبا محی الدین نے اپنے شوہر کے اغوا کے سلسلے میں اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں صبا محی الدین نے کہا کہ ان کے شوہر غلام محی الدین گزشتہ شب لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے، رات گئے تک واپس نہیں آئے اور صبح 5 بجے نامعلوم ٹیلی فون کال پر ان کی غلام محی الدین سے بات کرائی گئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر کو پولیس نے اغوا کیا ہے۔

صبا محی الدین نے کہا کہ غلام محی الدین تمام مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔

غلام محی الدین دیوان متعدد بار آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن اور کشمیر کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025