• KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:56am
  • KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:56am

یوٹیوب شارٹس میں اے آئی ویڈیو میکر ٹول دینے کا اعلان

شائع September 21, 2024
—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

گوگل نے یوٹیوب شارٹس کو مزید آسان اور بہتر بنانے کے لیے اس میں اپنے ہی ویڈیو میکنگ کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول (Veo) دینے کا اعلان کردیا۔

گوگل کے ڈیپ مائنڈ اے آئی ویڈیو میکنگ ٹول (Veo) کو ویسے ہی کانٹینٹ کریئیٹرز استعمال کرکے اپنی یوٹیوب ویڈیوز کو بہتر بناتے ہیں لیکن اب مذکورہ فیچر کو براہ راست یوٹیوب کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے یوٹیوب شارٹس میں (Veo) کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے،جس کے تحت صارفین نہ صرف اعلیٰ کوالٹی کے بیک گرائونڈ بنا سکیں گے بلکہ صارفین 6 سیکنڈز تک کی اے آئی ویڈیو کلپس بھی بنا سکیں گے۔

مذکورہ فیچر اے آئی ویڈیو میکنگ فیچر ہے جو کہ صارفین کو ویڈیوز بنانے میں معاونت فراہم کرتا ہے، یہ نہ صرف بہترین کوالٹی کی بیک گرائونڈ تصاویر فراہم کرتا ہے بلکہ مکسنگ، آڈیو، ویڈیو اور ٹیکسٹنگ کو بھی ویڈیو میں شامل کرنے کے آپشنز دیتا ہے۔

مذکورہ فیچر کو یوٹیوب شارٹس کا حصہ بنائے جانے کا مقصد صارفین کو ٹک ٹاک سمیت دوسرے حریف پلیٹ فارم سے یوٹیوب پر لانا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024