• KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:57am

علی امین گنڈاپور نے رکاوٹوں کے باوجود پنجاب گھوم کر چیلنج پورا کیا، بیرسٹر سیف

شائع September 22, 2024
— فائل فوٹو :ڈان
— فائل فوٹو :ڈان

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کرکے نہ صرف اٹک پار کیا بلکہ پورے پنجاب اور لاہور میں گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف اور عطا تارڑ علی امین گنڈا پور کو اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور اور پنجاب بھی گھومے، حواس باختہ حکمرانوں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کرادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچے لیکن اٹک پار کرنے کی دھمکی دینے والے جعلی وزرا نے بھیگی بلیوں کی طرح چپ سادھ لی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف لاہور جلسے کے ایک ایک دن گن رہے تھے اور کل پورا پاکستان عمران خان کے لیے نکلا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024