• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:46pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 4:16pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 4:20pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:46pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 4:16pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 4:20pm

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ 6 روز میں تبدیل

شائع September 22, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 روز کے بجائے 6 دن کا کھیل ہوگا جس کی بنیادی وجہ سری لنکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات ہیں، الیکشن کے باعث گزشتہ روز ’ہفتہ‘ کو کھیل نہیں ہوسکا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ سیریز پر مشتمل پہلے میچ کا آغاز 18 سمتبر سے ہوا تاہم میچ کے 5 روز کے بجائے 6 روزہ ہونے کی وجہ سری لنکا میں ہونے والی صدارتی انتخابات ہیں۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے ابتدائی تین دنوں کے کھیل کے بعد صدارتی الیکشن کے باعث ہفتہ کو آرام کا دن تھا، اس دوران کیوی کھلاڑیوں نے گال کے ساحل پر اپنا وقت گزارا جب کہ سری لنکن کھلاڑی انتخابی عمل میں مصروف رہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا میں 2022 میں ہونے والی بدامنی کے بعد یہ پہلے عام انتخابات ہیں۔

سری لنکا میں ہونے والے انتخابات کی تاریخ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچز کے شیڈول کے طے ہونے کے بعد مقرر کی گئی جس کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ میں آرام کا دن رکھا گیا۔

کیا اس سے پہلے کبھی ایسا ہوا؟

اس سے قبل آخری بار 2008 میں سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں ایسا ہوا تھا جس کی وجہ بنگلا دیش کے پارلیمانی انتخابات تھے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024