• KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:57am

ملک میں سیاسی استحکام ہے، نہ معاشی، آئین محفوظ ہے، نہ ادارے، مولانا فضل الرحمٰن

شائع September 22, 2024
مولانا فضل الرحمٰن — فوٹو: ڈان نیوز
مولانا فضل الرحمٰن — فوٹو: ڈان نیوز

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملک میں سیاسی استحکام ہے، نہ معاشی، ملک میں آئین محفوظ ہے، نہ ادارے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک عدم استحکام اور کمزوری کی طرف جا رہاہے، جدید ٹیکنالوجی میں بزنس کیمونٹی کی دلچسپی پر خوشی ہے، آئی ٹی کے شعبے سے ریوینیو بڑھایا جاسکتا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کے لئے آمادہ نہیں، ہماری معیشت بھی ٹھیک نہیں، آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک کا ہر ادارہ کمزور ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملک میں سیاسی استحکام ہے، نہ معاشی، ملک میں آئین محفوظ ہے، نہ ادارے، آئین پر عملدرآمد نہ ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

مولانافضل الرحمٰن نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں بزنس کیمونٹی کی دلچسپی پر خوشی ہے، آئی ٹی کے شعبے سے ریونیو کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024