• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

وفاقی حکومت کی اضافی اخراجات کیلئے ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی

شائع September 24, 2024
قدرتی آفات کی صورت میں وزارت خزانہ کو اضافی فنڈز جاری کرنے کا اختیار ہوگا — فائل فوٹو: اے ایف پی
قدرتی آفات کی صورت میں وزارت خزانہ کو اضافی فنڈز جاری کرنے کا اختیار ہوگا — فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی حکومت نے اضافی اخراجات کے لیے ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی لگادی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ فنڈز کے علاوہ اضافی فنڈز جاری نہیں کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ نے اضافی فنڈز اور ان کی منتقلی کی نئی حکمت عملی بھی جاری کردی جس کا اطلاق رواں مالی سال کے لیے ہوگا۔

قدرتی آفات کی صورت میں وزارت خزانہ کو اضافی فنڈز جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024