• KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:41am Sunrise 6:04am
  • KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:41am Sunrise 6:04am

ملکی سیاست آج بھی عمران خان کے ہاتھ میں ہے، پرویز الہیٰ

شائع October 2, 2024
چوہدری پرویزالہٰی — فائل فوٹو: ایکس
چوہدری پرویزالہٰی — فائل فوٹو: ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے دعویٰ ہے کہ پاکستان میں سیاست کی کنجی آج بھی پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، پرویز الہی ویل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی۔

دوران سماعت محمد خان بھٹی نے ریفرنس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کی، ان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد خان بھٹی نے کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں لیا، لہذا عدالت انہیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے۔

احتساب عدالت نے وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت شریک ملزم حیدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب صرف پاکستان کے لیڈر نہیں بلکہ دنیائے اسلام کے لیڈر ہیں، اقوام متحدہ میں اصل خطاب تو بانی پی ٹی آئی کا تھا، ہر سچے پاکستانی کی طرح، میں اور میری فیملی مضبوطی سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پرویز الہی نے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کے انتخابی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے، پاکستان میں سیاست کی کنجی آج بھی بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ہے، اب ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024