• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:04am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:04am

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے جامع سیکیورٹی پلان منظور

شائع October 3, 2024
— فائل فوٹو: آئی این پی
— فائل فوٹو: آئی این پی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پاکستان میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس کے لیے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹریز، چیف کمشنر، آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی، پاکستان رینجرز کے سیکٹر کمانڈر اور سیکیورٹی ایجنسیز کے نمائندگان نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ملک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کئی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے اور یہ قوم کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج، رینجرز، ایف سی اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024