• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:04am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:04am

کے الیکٹرک کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی، ایم کیو ایم پاکستان

شائع October 3, 2024
— فائل فوٹو: کے الیکٹرک ویب سائٹ
— فائل فوٹو: کے الیکٹرک ویب سائٹ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی عامر صدیقی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کے خلاف درخواست دائر کردی، کے الیکٹرک کی جانب سے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، اس درخواست کا اصل مقصد ہے کہ کے الیکٹرک بجلی فراہم نہیں کر پا رہی، کے الیکٹرک اس ملک سے اربوں ڈالر کما چکا ہے۔

عامر صدیقی کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھی لاکھوں کے بل آرہے ہیں، کیا یہ سارے پیسے حکومت کے خزانے میں جا رہے ہیں؟

عامر صدیقی نے بتایا کہ درخواست میں صوبائی سیکریٹری خزانہ، کے الیکٹرک و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی بھی کے الیکٹرک کی کارکردگی پر تنقید کرتی رہی ہے۔

24 ستمبر کو بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کے مسائل پر قابو پانے کے حوالے سے حکومت سندھ کو تجویز دی تھی کہ کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرکے بجلی کی نئی کمپنی بنائیں۔

2 اگست کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بجلی بنانے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سب سے بڑا بجلی کا مسئلہ ہے اور اس مسئلے کا حل ہے، ہم ہمیشہ سے کہتے ہیں کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 70 فیصد گیس کی پیداوار سندھ سے ہوتی ہے، کراچی کی پروڈکشن، برآمدات سے پورا پاکستان منسلک ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024