• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:04am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:04am

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

شائع October 3, 2024
فوٹو:اے ایف پی
فوٹو:اے ایف پی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیپراکی جانب سے فیصلہ اور نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائےگا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے سماعت کی ممبر سندھ نیپرا رفیق احمد شیخ اور ممبر نیپرا کے پی مقسود انور خان سماعت میں شریک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق من وعن اضافے کی منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین پر85 کروڑ 30 لاکھ روپے کابوجھ پڑ سکتا ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا گیا ہے۔

ڈائریکٹر فنانس کے الیکٹرک نے کہا کہ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ 85کروڑ 30 لاکھ بنتا ہے، کے الیکٹرک میں اگست میں بجلی طلب ایک فیصد بڑھی ہے، گزشتہ سال اگست کی نسبت بجلی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔

نیپرا حکام نے کہا کہ دیگر بجلی کمپنیوں کی موسم کے باعث کھپت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

جماعت اسلامی کے نمائندے شاہد عمران کا کہنا تھا کہ نہ تو کے الیکڑک بجلی کی پیداوار میں خودکفیل ہوئی نہ سستی بجلی پیدا کررہی ہے۔کے الیکڑک کا لائسنس کینسل کرکے لائسنس سی پی پی اے کو دیا جائے،کے الیکڑک کے پلانٹس پرانے ہیں ان کو تو سکریپ کردینا چاہئے تھا۔

عمران شاہد نے مزید کہا کہ نیپرا کے الیکڑک کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بھی باقاعدہ سماعت کیا کرے، کے الیکٹرک معاہدے کے مطابق طے شدہ سرمایہ کاری نہیں کر رہا ہے۔ نیپرا اتھارٹی اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام رہا ہے۔کراچی کے صارفین کو نئے کنکشنز لینے میں بھی بہت مشکلات ہیں۔

نمائندہ کراچی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ دیگر کمپنیوں کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ نیچے جبکہ کے الیکڑک کی بڑھ رہی ہے۔ کےالیکڑک کے پاور پلانٹس کا سالانہ کیپسٹی ٹیسٹ ہونے چاہئیں۔

نیپرا حکام نے مزید کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی شکایات پر کے الیکڑک کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، نیٹ میٹرنگ پر کے الیکڑک کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہوا ہے۔

کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ اگرکے الیکڑک کو مقامی گیس فراہم کی جائے تو سستی بجلی پیدا ہوگی، جو گیس کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جارہی ہمیں دی جائے تو فرق پڑے گا۔ مقامی گیس کی فراہمی سے این ٹی ڈی سی سے سستی بجلی پیدا ہوگی۔

نیپرا کے ممبر نے کہا کہ نیپرا اتھارٹی نے بے شمار چیزوں پر کے الیکٹرک پر جرمانے کیے ہیں، نیپرا اتھارٹی کے کیئے گئے جرمانے وصول ہی نہیں ہوتے اس لیے اسکا فائدہ عوام تک نہیں پہنچتا ہے۔

جس پر نیپرا کے ممبر رفیق شیخ نے کہا کہ اگر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے تو ملک میں انارکی ہو گی، اگر کے الیکٹرک کو ہٹا دیا جائے تو معاملات کون سمبھالے گا؟ایسا تاثر دیا جاتا ہے کہ نیپرا اتھارٹی اپنا کام نہیں کر رہی، نیپرا سے اوپر کے فورمز پر اسٹے آرڈر لے لیا جاتا ہے۔

رفیق شیخ کا مزید کہنا تھا کہ نیپرا اتھارٹی اسٹے آرڈرز پر کچھ نہیں کر سکتی،کے الیکٹرک نے عوام کا اربوں روپے دینا ہے وہ کیس کورٹ میں ہے نیپرا اتھارٹی کیا کرے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024