• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:04am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:04am

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست

شائع October 3, 2024
پاکستان نے میچ میں 31 رنز سے کامیابی حاصل کی— فوٹو بشکریہ پی سی بی
پاکستان نے میچ میں 31 رنز سے کامیابی حاصل کی— فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں کپتان فاطمہ ثنا کی عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا کامیابی سے آغاز کردیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان فاطمہ ثنا نے 20 گیندوں پر 30 رنز کی باری کھیلی جبکہ ندا ڈار نے 23 اور عمیمہ سہیل نے 18 رنز کی باری کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے ادیشکا پرابودھانی، سوگاندیکا کماری اور چماری اتھاپتو نے تین، تین وکٹیں حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 85 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور 22 رنز بنانے والی نیلاشیکا سلوا اور 20 رنز بنانے والی وشمی گونارتنے کے سوا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ فاطمہ ثنا، عمیمہ سہیل اور نشرہ سندھو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024