• KHI: Maghrib 6:12pm Isha 7:27pm
  • LHR: Maghrib 5:39pm Isha 6:59pm
  • ISB: Maghrib 5:43pm Isha 7:05pm
  • KHI: Maghrib 6:12pm Isha 7:27pm
  • LHR: Maghrib 5:39pm Isha 6:59pm
  • ISB: Maghrib 5:43pm Isha 7:05pm

کے الیکٹرک صارفین پر ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

شائع October 7, 2024
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

کے الیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ میں مزید اضافہ کردیا گیا، اکتوبر میں صارفین ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق کے الیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ میں مزید اضافہ کردیا گیا، ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں صارفین ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی رقم ادا کریں گے۔

اکتوبر میں صارفین ایڈجسٹمنٹس کی مد میں ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ اضافی رقم کے ساتھ مجموعی طور پر فی یونٹ پر 4 روپے 33 پیسے ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ ستمبر میں کراچی والوں نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 2.74 روپے ادا کیے تھے جب کہ اکتوبر میں کے الیکٹرک صارفین کو مئی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 2.59 روپے دینے ہوں گے۔

نومبرمیں کراچی کے صارفین ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 4.91 وپے اداکریں گے، نومبر میں جون 2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو فی یونٹ 3.17 روپے دینے ہوں گے۔

کے الیکٹرک صارفین سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ستمبر تا نومبر 2024 میں 1.74 روپے ادا کریں گے۔

دوسری جانب، نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے کے الیکڑک کے لیے جولائی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے، کے الیکٹرک نے جولائی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 9 پیسے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

اگر قیمتوں میں من و عن اضافہ کیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اس کے علاوہ کراچی کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پر نیپرا کی جانب سے ابھی فیصلہ آنا باقی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024