• KHI: Maghrib 6:12pm Isha 7:27pm
  • LHR: Maghrib 5:39pm Isha 6:59pm
  • ISB: Maghrib 5:43pm Isha 7:05pm
  • KHI: Maghrib 6:12pm Isha 7:27pm
  • LHR: Maghrib 5:39pm Isha 6:59pm
  • ISB: Maghrib 5:43pm Isha 7:05pm

پی ٹی آئی کا فلسطین سے متعلق حکومتی کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

شائع October 7, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بلائی جانے والی کثیر الجماعتی کانفرنس (ایم پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت کی جانب سے منعقد کردہ کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کردی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بلائی گئی ایم پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مسئلہ فلسطین پر حکومت کی جانب سے بلائی گئی کثیر الجماعتی کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کو بھی دعوت دی گئی تھی۔

اس سے قبل فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومت کی جانب سے آج بلائی جانے والی کثیر الجماعتی کانفرنس (ایم پی سی) میں شرکت کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو بھی دعوت دی گئی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024