• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رقم منتقلی کا الزام، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےخلاف مقدمہ درج

شائع October 8, 2024
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین محمود خان پر سرکاری اکاؤنٹ سے رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ محمود خان نے 2015 میں بطور وزیر کھیل رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

دوسری جانب محمود خان نے اینٹی کرپشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا، انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

واضح رہے کہ 17 فروری کو پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی صدارت اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد محمود خان کو پی ٹی آئی پی کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024