• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

توشہ خان ٹو ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

شائع October 8, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی پھر موخر ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خان ٹو ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی، سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔

جیل حکام نے بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث جیل سماعتیں ملتوی کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد کرنا تھی تاہم عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی اور توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

پس منظر

یاد رہے کہ 12 ستمبر کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اےکی تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔

نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔

قبل ازیں، عدالت نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

جبکہ 13جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024