• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ایس سی او کانفرنس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے، عطا تارڑ

شائع October 10, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او علاقائی تعاون پر اہم فورم ہے،اس اجلاس میں بھی فلسطین پر بات کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے گزشتہ اجلاس میں ہم نے فلسطین کے مسئلے پر زور دیا تھا، اسرائیل فلسطیینوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔

وفاقی وزیر اطلات کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت سے متعلق اچھی خبریں آ رہی ہیں، معاشی بہتری کے ثمرات عوام کو منتقل ہو رہے ہیں۔

ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ہمارے 80 ہزار لوگ شہید ہوئے، انسداد دہشت گردی پر علاقائی تعاون سے خطے میں امن کو فروغ ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا زہریلی گیسز کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون اہم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024