• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ہی خاندان کے 9 مغوی بازیاب

شائع October 12, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

سندھ کی ضلع شکارپور کی پولیس نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد سکھر کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 9 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق شکارپور کے کچے کے علاقے میں ڈاکو مغویوں کو دوسرے مقام پر منتقل کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے کے دوران ڈاکو تمام مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے 15 روز قبل سکھر کے ایک ہی خاندان کے 2 مرد، دو خواتین اور اور 5 بچوں سمیت 9 افراد کو رشتے کا جھانسہ دے کر اغوا کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024