• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عمرے کیلئے پاسپورٹ پر 7 سال زائد عمر لکھوائی، اب لوگ عمر رسیدہ بولتے ہیں، ریشم

شائع October 14, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پہلی بار عمرے کی ادائیگی کے وقت اپنی عمر 7 سال زائد لکھوائی تھی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بناکر انہیں 51 سال کی عمر رسیدہ کہا جاتا ہے۔

ریشم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے عقائد اور مذہبی رجحانات سے متعلق کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی خدا سے تعلق ختم نہیں کیا، کبھی وہ پانچ وقت تو کبھی تین وقت کی نماز پڑھتی رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بچپن میں ہی ان کے والد کا انتقال ہو چکا تھا اور ان کی پرورش ان کی والدہ نے کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شروع سے ہی تکبر نہیں کیا، کیوں کہ تکبر خدا کو ناپسند ہے، وہ شروع سے ہی خدا کے احکامات کے مطابق عاجزی پسند ہیں۔

ریشم نے بتایا کہ انہوں نے 15 ماہ قبل ہی تہجد پڑھنا شروع کیے تو ان کی زندگی بدل گئی، انہیں سکون مل گیا، وہ تہجد کے ذریعے خدا سے باتیں کرتی ہیں۔

ان کے مطابق تہجد پڑھنے سے انہیں سکون ملا ہے، انہیں بہت سارے سوالوں کے جوابات ملے ہیں، وہ تہجد کے دوران خدا سے محو گفتگو ہوتی ہیں۔

اسی پروگرام میں انہوں نے بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلا عمرہ 18 سال کی عمر سے قبل کیا تھا، جس وجہ سے انہیں پاسپورٹ پر اپنی عمر زیادہ لکھوانی پڑی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان دنوں وہ ”دن“ نامی ڈرامے کی شوٹنگ کر رہی تھیں اور پڑوسی خاتون کے ساتھ عمرہ کرنے گئیں، جنہوں نے انہیں بتایا کہ کم عمری میں پاسپورٹ نہیں تھے، جس وجہ سے انہوں نے اپنی عمر 7 سال زائد لکھوائی۔

ریشم نے شکوہ کیا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے انہوں نے پاسپورٹ پر 7 سال زائد عمر لکھوائی تو انہیں طعنے دیے جانے لگے اور لوگ اب نہیں 51 سال کی بڑھیا لکھتے ہیں۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جو لوگ انہیں 51 سال کا لکھتے ہیں، وہ بھلے انہیں 70 سال کا لکھیں، انہیں فرق نہیں پڑتا، انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ پر 7 سال زائد عمر لکھوائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024