• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا

شائع October 14, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، تمام جماعتیں امن قائم کرنے کیلئے سیاسی اختلافات کو ایک سائیڈ پر رکھیں۔

ڈان نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادرا داک اور پاسپورٹ ڈیسک سے پارلیمنٹیرِن کے مسائل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہاؤس میں تمام سیاسی جماعتیں ایک ہوئیں، اس اجلاس میں ایک کمیٹی بنی، صوبے کے امن و امان پر بات ہوئی، صوبے میں امن و امان کی صورتحال دیکھ کر ایسے ہی تمام سٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا پڑے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر میں جو جرگہ ہوا، کمیٹی کے سامنے ان لوگوں نے اپنے مطالبات رکھے ہیں، میرے علاوہ وزیراعلیٰ اور دیگر صوبائی اسمبلی کے ممبران جرگے میں شامل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جرگے میں ملک کے خلاف کسی قسم کے نعرے لگے اور نہ ہی کسی اور ملک کا جھنڈا لہرایا گیا اور پرامن طریقے سے جرگہ احتتام پزیر ہوگیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان کے تمام آئینی مطالبات کو وفاق کے سامنے رکھا جائے گا، ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024