• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سلمان خان کی پارٹی میں جانے کی اجازت کیلئے ہوٹل والوں سے منتیں کیں، نادیہ حسین

شائع October 14, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف ماڈل، اداکارہ، ٹی وی میزبان و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی شہر ممبئی میں ہوٹل انتظامیہ سے وہاں ہونے والی سلمان خان کی پارٹی میں جانے کی اجازت کے لیے منتیں کرنی پڑی تھیں۔

نادیہ حسین حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

نادیہ حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو میک اپ برانڈ دوسروں کو کاپی کا طعنہ دیتے ہیں، انہیں سمجھنا چاہیے کہ دوسروں کو بھی ان جیسی ملتی جلتی چیزیں متعارف کرانے کا حق ہے۔

ان کے مطابق کوئی بھی برانڈ دوسرے برانڈ کو کاپی نہیں کرتا بلکہ اپنے حریف برانڈ کی کوئی چیز مشہور ہونے کے بعد اس سے ملتی جلتی چیز متعارف کراتا ہے، جسے کاپی اور چوری کا نام دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت سارے برانڈز نے ایک جیسی یا ایک دوسرے سے ملتی جلتی چیزیں متعارف کرا رکھی ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

پروگرام کے دوران نادیہ حسین نے انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش برطانیہ میں ہوئی تھی اور ان کے پاس وہاں کی شہریت بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ محض 4 سال کی ہوئیں تو ان کے والدین برطانیہ کو چھوڑ کر پاکستان منتقل ہوگئے اور وہ کئی سال تک واپس برطانیہ جانے کا سوچتی رہیں لیکن شادی کے بعد انہوں نے وہاں جانے کا ارادہ ترک کرلیا۔

ایک سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے بتایا کہ ماضی میں جب وہ ایک فوٹوشوٹ کے لیے بھارت کے شہر ممبئی گئی تھیں تو انہوں نے وہاں سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کے لیے ہوٹل انتظامیہ سے منتیں کی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جس ہوٹل میں ان کی رہائش تھی، اسی ہوٹل میں سلمان خان کی بہن کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

ان کے مطابق ان کے پوچھنے پر ہوٹل انتطامیہ نے انہیں بتایا کہ سلمان خان کی بہن کی سالگرہ کی تقریب ہے، جس پر ان سمیت دیگر افراد نے مذکورہ پارٹی میں شرکت کی اجازت دینے کے لیے ہوٹل انتظامیہ کو منتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی منتوں کے بعد انہیں سلمان خان کی پارٹی میں جانے کی اجازت دے گئی، جہاں کترینہ کیف، رنبیر کپور، دپیکا پڈوکون، ارباز اور سہیل خان سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی موجود تھیں۔

نادیہ حسین نے بتایا کہ انہیں سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کے لیے ہوٹل انتظامیہ کو بہت منتیں کرنی پڑیں، تب جا کے انہیں تقریب میں جانے کی اجازت ملی۔

ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نے سلمان خان کی تقریب میں شرکت کی اجازت ملنے کو اپنی خوش قسمتی بھی قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024