• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

شائع October 14, 2024
ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی اصل تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی — فائل فوٹو
ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی اصل تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی — فائل فوٹو

وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اب اسے 31 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی اصل تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024