• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، ملتان ٹیسٹ کی فاتح الیون برقرار

شائع October 23, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور ملتان میں میچ جیتنے والی فائنل الیون کو برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ کل سے کھیلا جائے گا اور میچ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا میچ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے اور ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی طرح تین اسپنرز کو برقرار رکھا ہے۔

اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ پاکستانی ٹیم ایک اسپنر زاہد محمود کو ڈراپ کر کے میچ میں عامر جمال کے ساتھ ساتھ ایک اور فاسٹ باؤلر کے ہمراہ اترے گی لیکن میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا تو اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کی گئی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ٹیسٹ میچ میں ٹیم کے تیسرے اسپنر زاہد محمود نے صرف 6 اوورز کیے تھے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے بھی میچ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

شان مسعود(کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلا، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024