• KHI: Asr 4:19pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:40pm Maghrib 5:18pm
  • ISB: Asr 3:42pm Maghrib 5:20pm
  • KHI: Asr 4:19pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:40pm Maghrib 5:18pm
  • ISB: Asr 3:42pm Maghrib 5:20pm

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر

شائع October 26, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل ون شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث سماعت کے بغیر ملتوی کی گئی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اب 29 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

قبل ازیں آج جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کردی گئی ہے، عام قیدیوں سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہوں گی۔

واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی تھی، تاہم کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کے سبب فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہوگئی تھی۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں7 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد اس میں تاحکم ثانی توسیع کی گئ تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ جیل ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی، ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کا حکم حکومت پنجاب نے دیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 اکتوبر 2024
کارٹون : 26 اکتوبر 2024