• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:19pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:19pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:42pm

میٹا میں تعینات اسرائیلی اعلیٰ افسر کی جانب سے فلسطین کے حق میں پوسٹس ہٹانے کا انکشاف

شائع October 26, 2024
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا میں تعینات خاتون پالیسی چیف جو اسرائیل میں اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز تھیں، کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام پر فلسطین کے حق میں کی گئی پوسٹس کو ہٹانے اور انہیں محدود کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انہوں نے ایسی دستاویزات دیکھی ہیں، جن میں اسرائیلی حکومت نے پالیسی چیف کو ’اسٹوڈنٹس فار جسٹس فلسطین‘ (ایس جے پی) گروپ کے مواد کو ہٹانے سمیت فلسطین کے حق میں کی گئی دوسری پوسٹس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کا کہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا میں تعینات پالیسی چیف Jordana Cutler جو اسرائیلی ہیں، وہ اگرچہ فیس بک اور انسٹاگرام سے مواد ہٹانے والی ٹیم یا مواد کی نگرانی کرنے والی ٹیم کا حصہ نہیں، تاہم اس کے باوجود اسرائیلی حکومت نے انہیں فلسطین کے حق میں شیئر کردہ مواد کو ہٹانے کے لیے کہا۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر اسرائیلی پالیسی چیف نے انسٹاگرام اور فیس بک سے نہ صرف اسرائیل کے خلاف دنیا بھر کی یونیورسٹیز میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے گروپس ’ایس جے پی‘ کی پوسٹس ہٹائیں بلکہ انہوں نے فلسطین کے حق میں کی گئی دوسری پوسٹس بھی ہٹائیں۔

اسرائیلی حکومت نے پالیسی چیف کو ہدایت کی کہ فیس بک اور انسٹاگرام سے ایسی پوسٹس بھی ہٹوائی جائیں جن میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں پر فلسطینیوں کو جشن مناتے دکھایا گیا۔

علاوہ ازیں پالیسی چیف کو یہ بھی ہدایات کی گئیں کہ فلسطین کے حق اور غزہ میں جارحیت کی پوسٹوں بھی ڈیلیٹ کرایا جائے یا انہیں محدود کرایا جائے۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسرائیلی حکومت کے مطالبوں اور فرمائش پر میٹا میں تعینات اسرائیلی پالیسی چیف نے کتنا عمل کیا۔

یہاں یہ واضح رہے کہ مذکورہ پالیسی چیف خاتون کئی سال تک اسرائیلی حکومت کے اعلیٰ عہدوں پر تعینات رہیں، وہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی مشیر بھی رہ چکی ہیں۔

علاوہ ازیں مذکورہ خاتون واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے میں بھی اعلیٰ عہدوں پر تعینات رہیں لیکن 2016 میں انہوں نے بطور اسرائیل پالیسی چیف میٹا کمپنی کو جوائن کیا جو کہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 اکتوبر 2024
کارٹون : 26 اکتوبر 2024