• KHI: Asr 4:19pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:40pm Maghrib 5:18pm
  • ISB: Asr 3:42pm Maghrib 5:20pm
  • KHI: Asr 4:19pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:40pm Maghrib 5:18pm
  • ISB: Asr 3:42pm Maghrib 5:20pm

چیف جسٹس کی سپریم کورٹ کے تمام عدالتی کمروں میں لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کی ہدایت

شائع October 26, 2024
— فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ
— فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے تمام عدالتی کمروں میں لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے تمام عدالتی کمروں میں لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کو لائیو اسٹریمنگ کی سہولیات کی فراہمی کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

مقدمات کی لائیو اسٹریمنگ کی سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط ہوگی، جبکہ کسی خاتون سائل کی رضامندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری برتی جائے گی۔

اس سے قبل سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں بھی مختلف کیسز کی لائیو اسٹریمنگ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ آج جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف لیا، وہ 26 اکتوبر 2027 تک اس عہدے پر براجمان رہیں گے۔

حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد ہی ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی جانب سے فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر بروز پیر کو بلایا گیا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 اکتوبر 2024
کارٹون : 26 اکتوبر 2024