• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm

100 اور 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے خوش نصیبوں کا اعلان

شائع November 15, 2024
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

100 روپے اور 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے خوش نصیبوں کے نمبروں کا اعلان کر دیا گیا۔

نیشنل سیونگز ڈویژن کے تحت 100 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ملتان اور 1500 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی روالپنڈی میں ہوئی۔

1500 کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں اور تیسرے انعام کی رقم 18 ہزار 500 روپے ہے۔

100 روپے کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرے انعام کی رقم 2 لاکھ اور تیسرے انعام کی رقم ایک ہزار روپے ہے۔

واضح رہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیوں کہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر حکومت کی جانب سے کسی قسم کا ماہانہ منافع نہیں دیا جاتا مگر قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی تھی۔ سال میں ہر تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی کے ذریعے جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کرتا ہے۔

شہری اپنے 1500 روپے اور 100 روپے کے پرائز بانڈز کے نمبرز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کرسکتے ہیں، تازہ فہرست جلد ہی اپلوڈ کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ انعامی رقم پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 156 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس منہا کیا جاتا ہے۔ ٹیکس کٹوتی کی موجودہ شرح فائلرز کے لیے 15 فیصد اور فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے افراد کے لیے 30 فیصد ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024