• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

ملتان: عمرے کی آڑ میں بھیک مشن پر سعوی عرب جانے والے 9 مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا

شائع November 16, 2024
—فوٹو:فائل
—فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے ملتان ایئرپورٹ سے بھیک مشن پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 7 خواتین سمیت 9 مسافروں کو طیار سے آف لوڈ کردیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق ایف آئی اے کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 9 مسافروں نے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کی تھی جن کی شناخت خیرات علی، پرویز، کنیز بی بی، فائزہ مائی، کلثوم مائی، آسیہ بی بی، الفت بی بی، نائلہ اور شازیہ شامل ہیں، جن کا تعلق سرگودھا، لیہ ، بھکر اور ملتان سے ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ افراد نے مکہ اور مدینہ کے ہوٹلز میں رہائش کے لیے پیشگی بکنگ نہیں کروائی تھی جبکہ وہ عمرے پر آنے والے اخراجات کے لیے اپنی آمد کے ذرائع بتانے میں بھی ناکام رہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تمام افراد پہلے ہی مقامات مقدسہ کی زیارت کرچکے ہیں تاہم انہیں عمرے کی ادائیگی سے متعلق کوئی معلومات ہی نہیں تھی، تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024