• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

ملک میں آگ لگا کر سیاسی تحریکیں نہیں چلائی جاتیں، عون چوہدری

شائع November 17, 2024
— اسکرین گریب: پی ٹی وی
— اسکرین گریب: پی ٹی وی

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے رہنما عون چوہدری نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ سیاسی و معاشی استحکام آتے ہی ملک دشمن عناصر جلاؤ گھیراؤ کی فضا پیدا کردیتے ہیں، ملک میں آگ لگا کر سیاسی تحریکیں نہیں چلائی جاتیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عون چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اور پائیدار ترقی کے لیے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے لیکن جب سیاسی و معاشی استحکام آتا ہے ملک دشمن عناصر جلاؤ گھیراؤ کی فضا پیدا کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر اسلام آباد میں بار بار یلغار کی کوشش کرتے ہیں، اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، کیا 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد محب وطن ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، ملک میں ایسی مستحکم حکومت ہے جو دن رات یہ کوشش کررہی ہے کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے، مگر کچھ ایسے عناصر ہیں جو ہر کچھ عرصے بعد اسلام آباد پر یلغار کرنے کا اعلان کردیتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیامدینہ کی ریاست میں ہماری اخلاقیات پر کوئی بات نہیں ہوسکتی؟ کیا مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں نے بدتہذیبی اور بدتمیزی کو فروغ نہیں دیا؟ آج نفرت کی ایسی فضا پیدا کی جارہی ہے جو کسی قوم کے لیے سب سے خطرناک ہوتی ہے، کیا مدینہ کی ریاست یہ تھی، ہمارے لیڈر تو نبی کریم ﷺ ہیں، جنہوں نے فرمایا کہ بہترین انسان وہ ہے جس کا اخلاق سب سے اچھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیا اخلاقیات کے فرائض پورے کیے جارہے ہیں؟ میڈیا پر ہر کسی کی بے عزتی کی جاتی ہے، عوام کے آگے جھوٹے حقائق پیش کرتے ہیں، کیا ہمیں اللہ کو جواب نہیں دینا، کیا ہمیں اپنی موت یاد نہیں آتی ؟ ہمیں سب سے پہلے اپنے ملک کا سوچنا ہے پھر اپنی ذات کا سوچنا ہے، ملک ہے تو ہم بحیثیت پاکستانی آزاد ریاست میں سانس لے رہے ہیں، ہمیں اپنی آزاد ریاست کی اہمیت کوجاننا ہے، آزاد ریاست اللہ بہت بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک جماعت اعلان کرتی ہے کہ ہم فلاں تاریخ کو اسلام آباد پر حملہ کردیں گے اور حقیقی آزادی لیں گے، کیا آپ کی حقیقی آزادی ایک شخص پر منحصر ہے؟ کیا بچوں کو سڑکوں پر لانے سے حقیقی آزادی ملے گی؟انہوں نے خیبرپختونخوا کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال مت ہوں۔

عون چوہدری نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پردے کے پیچھے بیٹھ کر آپ پر حکم فرما رہے ہیں کہ جو رکن اسمبلی اتنے لوگ لے کر حملہ آور نہیں ہوگا، وہ اس جماعت میں نہیں رہے گا، آپ اپنے ہی ملک میں انارکی پھیلانے کے لیے ایک دوسرے پر حکم چلا رہے ہیں، آپ سب سے پہلے اپنے بچوں کو آگے لے کر آئیں پھر خیبرپختونخوا کے غیور عوام کے بچوں کو آگے لائیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024