• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر احتجاج کی کال دی، جلسہ ناکام ہوگا، رانا ثنااللہ

شائع November 17, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بغیر ہوم ورک کے کال دی ہے، یہ کال ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی۔

نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس قسم کی کال دی جانا حماقت ہے، ان کی گفتگو اور دعوؤں سے احتجاج میں لوگوں کا شامل ہونا مشکل ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سوچ کے مطابق پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال بالکل ناکام ہوگی، مزید کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی تھی لیکن سیاسی ڈائیلاگ عمران خان کی سیاست میں ہے ہی نہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے حوالے سے سوال پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے متعلق ساری معاملہ فہمی ان کے ہاتھوں ہوئی ہے، حکومت اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کے مسودے پر اتفاق رائے میں بلاول بھٹو کا اہم کردار تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ ہونا بلاول بھٹو کی نالاں ہونے کی وجہ ہے، قانونی طور پر معاملات میں جب پیشرفت ہوتی ہے تو جو کابینہ میں موجود نہ ہو اس کی جانب سے اس طرح کا گلہ کرنا فطری عمل ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میری ذاتی میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) بلاک کرنے سے متعلق حکومتی رائے سے آگاہ نہیں، وی پی این سے متعلق معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل اور راغب نعیمی کا معاملہ ہی نہیں ہے، متعلق اسلامی نظریاتی کونسل نے غیرضروری رائے دی ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی حکومت کی حمایت تنقید میں تبدیل ہوگئی ہے، وی پی این کے استعمال کا شریعت سے کوئی تعلق ہی نہیں، مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ کے غلط استعمال کی وجہ سے حکومت نے پابندی لگائی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024