• KHI: Maghrib 5:46pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:46pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:31pm

نواب شاہ: ٹرک ڈرائیور کے اغوا میں ملوث پولیس افسران کیخلاف مقدمہ درج

شائع December 15, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

سندھ کے ضلع نواب شاہ میں لاکھوں روپے مالیت کی سگریٹ سے بھرے ٹرک سمیت ڈرائیور کو اغوا کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نوابشاہ نے معاملے کا نوٹس لیا جس کے بعد متعلقہ تھانے کی پولیس نے ڈرائیور کے اغوا میں ملوث تھانہ بچل پور کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او)، ہیڈ محرر اور ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

نواب شاہ پولیس کے مطابق وقوعہ میں ملوث ہیڈ محرر اور ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ایس ایچ او فرار ہوگیا، حکام کے مطابق فرار ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2024
کارٹون : 15 دسمبر 2024