اسکولوں میں طلبہ کسی بھی رنگ کی جرسی، سویٹر، جیکٹ پہن سکتے ہیں، محکمہ تعلیم پنجاب
پنجاب بھر شدید سردی کی لہر کے دوران صوبے کے محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کے دوران طلبا کسی بھی رنگ کی جرسی ، سویٹر یا جیکٹ پہن سکتے ہیں۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی یکساں پالیسی میں نرمی کریں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نجی و سرکاری اسکول بچوں کو مخصوص یونیفارم کے لیے پابند نہیں کرسکیں گے۔